ریاست مخالف ٹرینڈز کی سرکاری رپورٹ مفروضوں پر مبنی ہے، ن لیگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے ریاست مخالف ٹرینڈز پر مبنی سرکاری رپورٹ کو مفروضوں مبنی قرار دے دیا ہے . / ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر اور مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نام نہاد حکومت نے خود رپورٹ پڑھی ہی نہیں .

کس نے کتنے ٹویٹ کیے ڈیٹا جمع کرکے رپورٹ بنائی گئی . شاہد خاقان نے کہا کیا مہنگائی اور حکومتی کارکردگی کے خلاف بولنا جرم ہے . حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے جھوٹی رپورٹ تیارکررہی ہے . حکومت صرف ملکی معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے . ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے135صفحات کی رپورٹ صرف مفروضے پر تیار کی . صحافت پر رپورٹ میں صحافیوں اور سیاستدانوں کو اسرائیل اور بھارت کے برابر لاکھڑا کیا ہے . اس بات پر دکھ ہے کہ رپورٹ کئی جگہ پر وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ کا نام بھی ہے . حکومتی رپورٹ میں ریحام خان کو بھی ملک دشمن افراد میں شامل کیا ہے . فرحت اللہ بابر، رحمان اور بشریٰ گوہر کا نام بھی رپورٹ میں آیا . ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام ڈیٹا کینیڈا کی ایک کمپنی سے لینے کا دعویٰ کیا جبکہ کینیڈا کی کمپنی نے حکومت کو رپورٹ بیچنے کی تردید کی ہے . انہوں نے کہا رپورٹ کا مقصد ملکی حالات سے توجہ ہٹانا ہے . خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت کی رپورٹ گمراہ کن مفروضوں کے علاوہ کچھ نہیں . حکومتی رپورٹ میں نہ گہرائی ہے نہ تجزیہ . ٹویٹس پڑھی نہیں گئیں صرف ہیش ٹیگ کی بنیاد پر رپورٹ بنائی گئی . ان کا کہنا تھا کہ حکومت امریکا سے بگڑتے ہوئے تعلقات سے توجہ ہٹارہی ہے . . .

متعلقہ خبریں