فوٹو گرافرز کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر لینے میں کامیاب

(قدرت روزنامہ)پاپا رازی فوٹو گرافرز نے جمعے کو پہلی بار کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے جہانگیر علی خان کو اچھی طرح سے دیکھا اور اس کی ایک سائیڈ پوز لینے میں کامیاب ہوگئے . یہ اس وقت ہوا جب بالی ووڈ کی یہ اسٹار جوڑی کرینہ کے والد رندھیر کپور کے باندرہ میں واقع نئے گھر پر ان سے ملنے گئے .

اس موقع پر کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ کپور اور ان کی والدہ ببیتا کپور بھی وہاں موجود تھیں، کرینہ کپور اس موقع پر گیٹ پر رکیں اور انھوں نے پاپا رازی فوٹو گرافرز کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور مسکرائیں . وہ اس موقع پر گرے سوئٹ شرٹ، بلیک پینٹ اور ڈارک سن گلاسز لگائی ہوئی تھیں جبکہ سیف علی خان اپنے عمومی سفید کرتے اور کالی پینٹ میں ملبوس تھے، اور انھوں نے جہانگیر علی خان کو گود میں اٹھا رکھا تھا . واضح رہے کہ فروری میں کرینہ کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد پاپا رازیز کو یہ پہلا موقع ملا جب انھوں نے بچے کو دیکھا لیکن پھر بھی وہ بچے کا پورا چہرہ نہ دیکھ پائے . . .

متعلقہ خبریں