کیڈٹ کالج مری میں طالبعلم سے زیادتی، گرفتاریوں کیلیے ٹیمیں کراچی اور بنوں بھیجنے کا فیصلہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)کیڈٹ کالج کمپنی باغ مری میں ساتویں جماعت کے طالب سے اسلحے کی نوک پر مبینہ زیادتی میں ملوث چار میں سے دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں کراچی اور بنوں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . اطلاعات کے مطابق مقدمے میں دو ملزمان حسن آفریدی اور سعود گرفتار ہیں جنہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے زیر تفتیش کل دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا .


مقدمے میں مفرور دو ملزمان میں سے شاہ نواز نامی ملزم کا تعلق کراچی اور تیمور کا تعلق بنوں سے ہے . دنوں واقعہ کے بعد سے روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے عدالت سے وارنٹ لے کر گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں کراچی اور بنوں بھیجی جائیں گی .
پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش آگے بڑھانے کے لیے متاثرہ بچے اور گرفتار ملزمان کا ڈی این اے کرانے کی کوشش کی گئی، متاثرہ بچے کے والدین ڈی این اے کرانے کے لیے تعاون نہیں کررہے . پولیس نے مزید کہا ہے کہ تفتیش جاری ہے، پولیس مزاحمت والے مقدمے میں بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جسے جوڈیشل پر جیل منتقل کردیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں