ایم کیو ایم نے کہا تھا فروغ نسیم سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے جاوید چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کہا تھا فروغ نسیم کو وزیر بنانا ہے تو بنائیں ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ فروغ نسیم کا ایم کیوایم سے کیا تعلق؟
ایم کیو ایم کے فروغ نسیم نے باجوہ صاحب سے پوچھا کہ ہم عمران خان کی حکومت میں بیٹھے رہیں یا اسے چھوڑ دیں تو باجوہ صاحب نے کہا اس حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں فروغ نسیم نے مایوسی سے کہا کہ مزید ڈیڈھ سال پاگل پن کے ساتھ رہنا پڑیگا، پھر آگے کیا ہوا جاوید چودھری کی زبانی سنئیے pic.twitter.com/BeZxiSTg0m
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) January 2, 2023
سابق وفاقی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے فروغ نسیم سے خود کو علیحدہ کیا تھا۔واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن جاوید چوہدری نے کہا تھاکہ جنرل فیض حمید نے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر باہر جانے کے لیے کہا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے مطالبات مان لیے جائیں گے وہ حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑے گی، پی ڈی ایم نے ایم کیو ایم کو گورنر سندھ اور میئر کراچی کی پوزیشنز دینے کا وعدہ کیا تھا۔