افغانستان کے سابق اول نائب صدر امراللہ صالح صوبے پنج شیر میں۔ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)افغانستان کے سابق اول نائب صدر امراللہ صالح اس وقت افغانستان کے صوبے پنج شیر میں ہیں . ان کی ایک ویڈیووائرل ہو ئی ہے جس میں وہ پنج شیر کے علاقے میں گھوم رہے ہیں .

واضح رہے کہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے دن مذاکرات کے بعد اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے تھے اور اول نائب صدرامراللہ صالح کے حوالے سے بھی متضاد اطلاعات تھیں . لیکن ان کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اب افغانستان کے قوانین کے مطابق صدر ہیں .

یاد رہے کہ صوبہ پنج شیر سمالی اتحاد کے زیر کنٹرول ہے تاہم شمالی اتحاد کے طالبان سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد اب جنگ نہیں ہو گی . کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد شمالی اتحاد نے مزاحمت کا اعلان کیا تھا . , . .

متعلقہ خبریں