عائزہ نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی . عائزہ خان نے اپنے شوہر اور اداکار دانش تیمور کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی .

​​​​​​​میزبان احسن خان نے کہا کہ ’میں بھارت میں تھا تو سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے عائزہ خان کے بارے میں بات کی کہ آپ میری فلم کے لیے اس اداکارہ کو سائن کروادیں . آپ نے آفر ہونے کے باوجود بھی بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟عائزہ خان نے کہا کہ ’میں نے فلم کرنے سے انکارایسی وجہ سے کردیا کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ میں پہلے پاکستان میں فلم کروں اور اُس کے بعد کسی دوسرے ملک میں کروں . . .

متعلقہ خبریں