صوبہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پر عزم ہیں ‘جان اچکزئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نےپریس کانفرنس سے خطاب كرتے هوئے كها كه افسوسناک مستونگ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صوبے میں سوگ کا آج تیسرا دن ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوراً بلوچستان کا دورہ کیا اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت و زخمیوں کی عیادت کی۔آرمی چیف کا بر وقت دورہ بلوچستان ہمارے لئے معنی خیز ہے۔ دہشتگردی کے خلاف آرمی چیف کے واضع مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں متحرک ہے۔ لاء اینڈ آرڈر کی بحالی کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔دہشت گردوں و سہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔آرمی چیف کے وژن کے مطابق صوبے کی سیکیورٹی کو مستحکم بنائیں گے۔
پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے گزرتا ہے۔ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔آرمی چیف کے اس عزم کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ہم مستونگ واقعے میں ضائع ہونے والی ہر جان کا بدلہ لیں گے۔حکومت بلوچستان کی طرف سے مستونگ سانحے کے شہداء و زخمیوں کیلئے معاشی معاونت کا اعلان کرتا ہوں۔ہم فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم ہزار بار مضبوط و مستحکم ہے. کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔