بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار ہے۔سرفراز بگٹی نے 2 مارچ کو وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھایا تھا۔
بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے اعلانات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روز کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں وزارتوں سے متعلق فیصلہ نہیں ہو سکا، پارٹیوں میں شامل آزاد امیدوار بھی وزارتوں کا تقاضا کر رہے ہیں۔