کراچی(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھے اور یہی سمجھ کر سندھ کو ترقیاتی اسکیمیں دینی چاہییں .
سندھ اسمبلی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے بجٹ کا کل حجم 3.056 ٹریلین روپے ہے .
ہم کوشش کریں گے کہ اسکیموں کو پورا کریں . ہم اگلے سال گروتھ پر جائیں گے . اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سال یہ کام نہیں کریں گے .
انہوں نے کہا کہ 60 ارب روپے ہم نے ترقیاتی بجٹ کے لیے رکھے ہیں . ترقیاتی پروگرامز میں 956 ارب روپے ہیں . نگراں حکومت نے منتخب حکومت کی ترقیاتی اسکیمز بند کردیں، وفاقی حکومت نے بھی ہماری اسکیمز ختم کردیں ، وفاق کو سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمز دینی چاہییں .
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا ترقیاتی بجٹ دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، ہم نہ پہلی بار حکومت کر رہے ہیں نہ آخری بار . ہم طویل مدت کے پروگرام لاتے ہیں .