سپریم کورٹ: 3 نئے ججز نے حلف اٹھالیا، تعداد 17 ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز جسٹس ملک شہزاد، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن نے حلف اٹھا لیا ہے . چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تینوں ججز سے حلف لیا .

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی . نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 ہوگئی . ادھر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بھی سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ کے ایڈہاک جج کے طور پر حلف اٹھالیا ہے . . .

متعلقہ خبریں