روپیہ مزید تگڑا، انٹربینک میں مسلسل پانچویں روز ڈالر سستا


پیر کو ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے .
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں مسلسل پانچویں روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی کی گئی ہے .


مرکزی بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی معمولی کمی ہوئی .
پیر کو انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا . دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 75 پیسے کی سطح پر مستحکم رہا .

. .

متعلقہ خبریں