وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ زرین خان مگسی کی ملاقات
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت، پشتون کلچر ڈے کی مبارکباد دی . وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ زرین خان مگسی کی ملاقات .



صوبائی وزراء نے عوامی مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور محکموں کے انتظامی امور سے آگاہی دی . صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے وزیر اعلٰی بلوچستان کو پشتون روایتی پگڑی کا تحفہ پیش کیا . وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پشتون ثقافتی ڈے کی مبارکباد دی .

ثقافت ہر علاقے کی پہچان کو اجاگر کرنے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے . پشتون ثقافت میں محبت، احترام، ہم آہنگی اور رواداری کا درس ملتا ہے . قومی سطح پر ثقافتوں کو اجاگر کر کے ہی قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے .
پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں . صوبائی وزراء ، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کریں .

محکموں کو فعال کرکے سروس ڈلیوری بہتر بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صوبائی وزراء سے گفتگو ،گورننس کی بہتری سے ہی عوامی مسائل کا دیرپا حل ممکن ہے .

. .

متعلقہ خبریں