لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جن کی خود کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کررہے ہیں .
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس عوام کے لیے فنڈز نہیں لیکن دھرنے، جلسوں اور احتجاج کے لیے تمام وسائل موجود ہیں .
خیبرپختونخوا حکومت کا ریلیف، کسان اور سولر بانٹنے سے کوئی تعلق نہیں . کے پی حکومت نے سولر پینل دینے کا اعلان کیا تھا جو صرف اعلان ہی رہا .
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جن کی خود کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کررہے ہیں . بھائی یہ کرکیسے لیتے ہیں آپ لوگ . کے پی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے اور یونیورسٹیاں چلانے تک کے بھی فنڈ میسر نہیں . مریم نواز کی حکومت نے پنجاب کے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں بھی 55 ارب کا ریلیف، سستی روٹی اور آٹا دیا ہے .