مقامی صرافہ بازار میں آج بدھ کو ایک تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ جانیے نئی قیمتیں


کراچی (قدرت روزنامہ)مقامی صرافہ بازار میں آج بروز بدھ 30 جولائی 2025 کو ایک تولہ سونا سونا 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے، یہ قیمت سہہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گی اس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سونے کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 3320 ڈالر فی اونس رہی، جو عالمی معاشی اتار چڑھاؤ کی ایک جھلک پیش کرتی ہے۔
یہ کمی سونے کے خریداروں کے لیے ایک سنہری موقع ہو سکتی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مارکیٹ کے رجحانات پر گہری نظر رکھیں اور اپنی سرمایہ کاری کے فیصلے احتیاط سے کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں سونے کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا تھا۔ نئے نظام کے تحت، سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ رکھی جاتی ہے، جو مقامی مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق منظم کرنے کی کوشش ہے۔

WhatsApp
Get Alert