کامران مرتضیٰ کا بی این پی سربراہ اختر جان مینگل کے استعفے پر تبصرہ: یہ محض ابتدا ہو سکتی ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) – سینٹر کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سربراہ بی این پی اختر جان مینگل کے استعفے کی منظوری شاید عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں ان کی تقریر کے ردعمل کے طور پر دی گئی ہو، تاہم اس فیصلے کے پسِ پردہ موجود ماسٹر مائنڈ اس حقیقت سے ناواقف ہو سکتے ہیں کہ سردار اختر جان مینگل کا استعفیٰ محض پانی کا پہلا قطرہ ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے بعد بارش بھی آ سکتی ہے۔
کامران مرتضیٰ نے واضح کیا کہ کسی ایک شخص کو پارلیمانی سیاست سے باہر نکال دینا مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے جمہوری عمل کمزور ہوتا ہے۔ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے اور سیاسی آوازوں کو دبانے کے بجائے سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert