کوئٹہ ترقیاتی منصوبے: گاہی خان فلائی اوور 98 فیصد مکمل، عالمو چوک فلائی اوور ڈبل وے میں تبدیل، بلوچستان ہائی کورٹ نے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی جس میں عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔
سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پیکج برائے کوئٹہ کے تحت امداد چوک اور ملحقہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے جبکہ پیش کردہ رپورٹ کے مطابق گاہی خان چوک فلائی اوور 98 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور کسٹم فلائی اوور پر تعمیراتی کام 4 فیصد تک پہنچ گیا ہے؛ تاہم مقامی زمینداروں کے مسائل سے تعمیراتی کام متاثر ہونے پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عدالت نے سریاب روڈ سروس کوریڈور کی تکمیل یقینی بنانے اور آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عالمو چوک فلائی اوور منصوبے کو ون وے سے ڈبل وے پل میں تبدیل کرنے کی منظوری دی جس کی فزیبلٹی اور ڈیزائننگ کا عمل جاری ہے، عدالت نے حکام کو اس منصوبے کی منظوری اور تکمیل کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ ہاکی چوک تا سریاب ریلوے کراسنگ زرغون روڈ کی تعمیر کے بعد نئی سڑکوں پر تجارتی سرگرمیوں اور نئی تعمیرات پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو عدالتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے؛ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لائن منتقلی کے مسائل حل ہو چکے ہیں جس پر عدالت نے سرکاری افسران، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی کوششوں کو سراہا اور متعلقہ حکام کو تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی تاکید کی؛ کیس کی مزید سماعت 12 مارچ 2026 تک ملتوی کر دی گئی ہے اور حکم نامہ ایڈووکیٹ جنرل آفس کو ارسال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
write English news With headline

WhatsApp
Get Alert