کون کونسے ٹیکسوں کی چھوٹ ختم ہونیوالی ہے؟ آئی ایم ایف کی شرائط پرحکومت کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت 12 جنوری سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرے گی اور ترمیمی فنانس بل میں 350ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے گی۔وفاقی حکومت منگل 28 دسمبر کو ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی، آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قرض کی قسط ترمیمی فنانس بل سے مشروط ہے
جبکہ سٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل بھی فنانس بل کے ساتھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب مشیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ 12 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چھٹی جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ ترمیمی فنانس بل اسمبلی سے پاس کرانا ضروری ہے لہذا ترمیمی فنانس بل آرڈیننس سے نافذ نہیں ہو گا۔