حکومت کا ٹرینوں کے کرائے نہ بڑھانے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد حکومت نے ٹرینوں کے کرائے نہ بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن اور سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے، فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جائے گا، 30جون تک 6ارب روپے کااضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی، کوئی کرائے نہیں بڑھیں گے اور یہ ریلیف دینے پر میں وزیراعظم پاکستان کا شکرگزار ہوں۔

WhatsApp
Get Alert