پی ایس ایل 11، کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے 37ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے مابین ٹاس ہوا۔ ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیتنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بیٹنگ پیڈز پہن کر میدان میں اترنے کیلئے تیار ہوگئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو یکطرفہ مقابلے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کے سامنے حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 80 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔عثمان خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، شاداب اور عماد وسیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
