محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کا بسوں میں ٹریکرز نصب کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے لانگ روٹ بسوں میں ٹریکرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لئے جدید نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، ٹریکرز این 25، این 50، این 65، این 70 اور این 40 قومی شاہراہوں پر چلنے والے بسوں میں نصب کیا جائے گا۔

ٹریکرز کے ذریعے بسوں کی رفتار پر رئیل ٹائم نگرانی کی جائے گی، حد رفتار سے تجاوز پر کنٹرول روم کو فوری الرٹ موصول ہوگا، ٹریکر سرٹیفکیٹ کے بغیر روٹ پرمٹ جاری نہیں ہوگا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے خلاف ورزی پر جرمانے اور پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے، نیشنل ہائی ویز پر چلنے والی بسوں میں ٹریکرز کی تنصیب لازمی ہوگی، اوور سپیڈنگ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے سفر کو محفوظ بنایا جائے گا، بلوچستان میں ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert