پا کستا نیو ں کیلئے خو شخبر ی ، 10 سا ل بعد 30ملین ڈ ا لر کا ” جیٹ گر ین ا یئر لا ئن منصو بہ “ منظو ر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے تقریباً 10 سال کی طویل تاخیر کے بعد بالآخر 30 ملین ڈالر کے “جیٹ گرین ایئر لائن پروجیک”کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد نئی نجی ایئرلائن کے آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
یہ منصوبہ مختلف سرکاری اداروں اور ریگولیٹرز کی جانب سے منظوریوں اور طریقہ کار کی تاخیر کے باعث طویل عرصے تک رکا رہا۔ حال ہی میں حکام نے مداخلت کرتے ہوئے مسائل کو حل کیا اور منظوری کا عمل مکمل کیا۔
اب تمام ضروری اجازت نامے ملنے کے بعد Jet Green آپریشنل تیاریوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور توقع ہے کہ یہ پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں شامل ہونے والی نئی نجی ایئرلائنز میں سے ایک ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert