انمول پنکی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے گرفتار کوکین کوئین انمول پنکی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوکین نیٹ ورک چلانے والی انمول عرف پنکی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ منشیات کس طرح استعمال کرنی ہے اس کا طریقہ بتا رہی ہے۔
آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ انمول کہہ رہی ہے کہ ’آپ بیئر کے ساتھ کوک پی رہے ہیں یہ بالکل نہیں بنتا اس کے ساتھ اس کا کراس ہے۔
وہ کہتی ہے کہ بیئر کا کسی کے ساتھ کمبی نیشن نہیں بنتا وہ ہر چیز کے ساتھ زہر ہوجاتی ہے۔
انمول پنکی نے کہا کہ آپ کوک کے ساتھ وسکی پی سکتے ہیں کوک کے ساتھ نہیں پیئیں یہ میں آپ کو کلیئر کردوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انمول عرف پنکی کی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔
آڈیو میں ملزمہ انمول کہہ رہی ہے کہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، آٹھ نو سال میرے پیچھے لگے رہتے ہیں، ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں مگر پکڑ نہیں پاتے۔
مبینہ آڈیو میں ملزمہ انمول نے کہا کہ جس دن دماغ سے سوچنا شروع کرو گے پنکی کی طرح برانڈ بن جاؤ گے، پتا نہیں کہاں سے اٹھ کر آجاتے ہیں کہ پنکی کو پکڑیں گے۔
آڈیو میں ملزمہ کہتی ہے کہ وہ پورے کراچی میں کام کررہی ہے، ہم نے پورے کراچی میں اندھیر ڈالا ہوا ہے، اٹھا لو اگر اٹھا سکتے ہو۔
