انسولین کیلئے مغربی ممالک کی سپلائی پر انحصار کم کرنے کی کوششیں، پاکستان کی مدد کیلئے روس میدان میں آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) انسولین کیلئے مغربی ممالک کی سپلائی پر انحصار کم کرنے کی کوششیں، پاکستان کی مدد کیلئے روس میدان میں آ گیا، روسی اور پاکستانی کمپنی کے اشتراک سے 80 ملین ڈالر کی لاگت کا انسولین کی پیداوار کا منصوبہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
🇷🇺🇵🇰 Russia is helping Pakistan break dependence on Western insulin supplies
Russian firm Medsintez and its Pakistani partner are launching an $80M insulin production project with biotech transfer, local API manufacturing, and aseptic filling facilities.
The first phase is… pic.twitter.com/BnplTNAbwY
— Sputnik (@SputnikInt) May 11, 2026
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات میں بہتری کے حوالے سے اہم پیشن رفت ہوئی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے نے بھی دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے تجارتی و اقتصادی تعلقات کی تصدیق کی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے سپٹنک کے مطابقروس پاکستان کو مغربی مملک کی انسولین کی سپلائی پر انحصار کم کرنے میں مدد کر رہا ہے۔
روسی کمپنی Medsintez اور ان کے پاکستانی پارٹنر 80 ملین ڈالر کی لاگت سے انسولین کی پیداوار کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں، جس میں بائیوٹیک ٹرانسفر، مقامی API مینوفیکچرنگ اور ایسپٹک فلنگ کی سہولیات شامل ہوں گی۔
اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 2028ء تک متوقع ہے، جبکہ مکمل پیداوار کا ہدف 2031ء ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کی جانب سے مقامی مارکیٹ کے لیے روسی انسولین کی متعدد مصنوعات کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس نے پاکستانی سمندری غذائی اشیاء کی برآمدات کے لیے بھی اپنی مارکیٹ کھول دی ہے، جو یوریشیا میں روس اور پاکستان کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے اقتصادی اتحاد کا اشارہ ہے۔
