کان مہترزئی میں احتجاج، کوئٹہ۔ژوب قومی شاہراہ بلاک، مسافروں کی خجل خواری

قلعہ سیف اللہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں ایک شخص کے اہل خانہ کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے باعث کوئٹہ۔ژوب قومی شاہراہ این-50 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق احتجاج کے باعث شاہراہ پر دونوں جانب گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج کی وجوہات اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور صورتحال معمول پر آنے تک متبادل راستے اختیار کرتے ہوئے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔
