غیرملکی متاثرہ خواتین کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا ،مطلب یہ ہے کہ کیس ختم ہوگیا ہے
ایف آئی آر میں نامزد 4لوگ بھی رہا ہوجائیں گے کیونکہ کوئی گواہی دینے کیلئے موجود نہیں ہوگا۔ نجم سیٹھی

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہاکہ غیرملکی متاثرہ خواتین کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا ، مطلب یہ ہے کہ کیس ختم ہوگیا ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خواتین کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ جب مرکزی مدعی ہے وہ موجود نہیں ہے تو پھر کیس کہیں بھی نہیں جائے گا، سمجھو کہ کیس ختم ہوگیا ہے، ایف آئی آر میں نامزد 4لوگ بھی رہا ہوجائیں گے کیونکہ ان کیخلاف کوئی گواہی دینے کیلئے نہیں ہوگا۔
دوسری جانب صحافی منیب فاروق نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ متاثرہ غیرملکی خواتین سے متعلق بہت ساری باتوں پر جھوٹ بولا جارہا ہے، لوگ اپنی دکان چمکانے کیلئے بہت سارا جھوٹ بول رہے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے نواسے رضا ڈار ، ان کی عمر 25سال تک ہے،ایک ڈیڑھ سال قبل ان کی ملاقات بزنس کے سلسلے میں کچھ خواتین سے اسپین کے اندر ملاقات ہوئی، ان میں ایک خاتون وینزویلا کی ہے اور ڈچ خاتون ہے، لیکن رہائش ان کی اسپین میں ہے، ان خواتین کا رضا ڈار کے ساتھ کاروباری معاملے پر تنازع چل رھا تھا، کرپٹو اور بٹ کوئن سے متعلق کوئی معاملہ نہیں۔
رضا ڈار ان کو پاکستان بلوایا ، پھر ان کو مری اور شمالی علاقوں میں وزٹ کرایا گیا۔پھر اصل کریمنل ایکٹ جو ہوا وہ یہ ان کو لاہور لایا گیا، ڈیفنس میں ایک گھر کے اندر ان کو قید کردیا گیا ، یا اغواء کرلیا گیا۔ڈچ خاتون کے والد نے 15پر کال کی، ان صرف پتاتھا کہ لاہور پنجاب گئی ہیں، پولیس نے کاروائی شروع کردی۔ ڈیوائسز کی مدد سے ٹریکنگ کی گئی۔
ان خواتین کو بازیاب کرایا گیا۔اس کے بعد فوری طور پر رضا ڈار کو بھی گرفتار کرلیا گیا اور تین مزید لوگوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے خواتین کا 164کا بیان بھی دلوادیا، جس میں انہوں نے جسمانی تشدد کی بات کی، لیکن جنسی زیادتی کی رپورٹ دو تین دن میں آئے گی۔چاروں ملزمان گرفتار ہیں ۔کیس میں بہترین چیز یہ ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سخت ہدایت کی کہ قانون کے مطابق میرٹ کیس کو دیکھا جائے، اسحاق ڈار کی طرف سے بھی پولیس پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔پولیس نے میرٹ پر کام کیا، ملزمان گرفتار ہیں اور جسمانی ریمانڈ پر ہیں، جبکہ خواتین بھی بیان ریکارڈ کرا کے باہر جاچکی ہیں۔اسحاق ڈار فیملی بڑے شریف لوگ ہیں۔
