بلوچستان کی 14 سالہ ملائکہ خان خلجی نے تاریخ رقم کر دی، کھوسر گنگ سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بلوچستان کے لیے انتہائی فخر اور تاریخی سنگِ میل
کوئٹہ:قومی سطح کی “ویمن ایکسپڈیشن 2026” کے دوران پاکستان بھر کی باصلاحیت خواتین کوہ پیماؤں نے اسکردو میں واقع دنیا کی دشوار گزار چوٹیوں میں سے ایک کھوسر گنگ کو کامیابی سے سر کر کے ملک کا نام روشن کردیا
کوئٹہ:دشوار گزار چوٹی کھوسر گنگ سر کرنے والوں میں بلوچستں کی تاریخ کی پہلی سب سے کم عمر کوہ پیما ملائکہ خان خلجی بھی شامل
کوئٹہ: مہم میں پاکستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 7 عزم و ہمت کی پیکر لڑکیوں نے حصہ لیا
کوئٹہ: صنفی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے یہ شاندار کامیابی حاصل کی
کوئٹہ: مہم کی سب سے منفرد اور قابلِ فخر بات بلوچستان کی نمائندگی کرنے والی محض 14 سالہ ملائکہ خان خلجی کا تاریخی کارنامہ ہے
کوئٹہ: ملائکہ خلجی نے نہ صرف اس پوری مہم میں سب سے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا، بلکہ وہ کھوسر گنگ چوٹی کو سر کرنے والی بلوچستان کی تاریخ کی پہلی خاتون کوہ پیما بھی بن گئی ہیں
کوئٹہ:ملائکہ خان خلجی بلوچستان انسٹی ٹیوٹ فار ٹورازم، ہاسپیٹلٹی اینڈ کلچر مینجمنٹ (BITHCM) کی ماؤنٹینیئرنگ کلاس کی باقاعدہ طالبہ ہیں
کوئٹہ:ملائکہ کھیلوں کے دیگر میدانوں میں بھی متعدد میڈلز اور ٹرافیاں اپنے نام کر چکی ہیں

WhatsApp
Get Alert