طلال چوہدری صاحب! کچھ اخلاقیات بھی ہیں یا نہیں؟ حبا فواد

لاہور (قدرت روزنامہ) سیاسی رہنماء فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی پر وفاقی وزیر طلال چوہدری کی طنز پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جمائما نے شادی کی ہے، آپ کی طرح تعظیم سازی نہیں کی۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری صاحب! کچھ اخلاقیات بھی ہیں یا نہیں؟ انہوں نے شادی کی ہے، کوئی جرم نہیں کیا۔
سیاسی اختلاف اپنی جگہ، کسی کی ذاتی زندگی کا احترام کریں۔ انہوں نے شادی کی ہے، آپ کی طرح تعظیم سازی نہیں کی۔ وفاقی وزیر طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران جمائما کی دوسری شادی کے سوال پر کہا تھا کہ قاسم اور سلیمان کی امی کو شادی کی مبارکباد دیتا ہوں، نیک خواہشات اور دعائیں بھی۔
طلال چوہدری صاحب! کچھ اخلاقیات بھی ہیں یا نہیں؟ انہوں نے شادی کی ہے، کوئی جرم نہیں کیا۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، کسی کی ذاتی زندگی کا احترام کریں۔ انہوں نے شادی کی ہے، آپ کی طرح تعظیم سازی نہیں کی۔#shame https://t.co/PsI5Whd0uU
— Hiba Fawad (@HibaFawadPk) September 17, 2026
دوسری جانب معروف ایوارڈ یافتہ اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے آسٹریلوی آئرش فنانسر کیمرون اورائلی کے ساتھ اپنی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق دستاویزی فلموں کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والی پروفیشنل ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے گہرے تعلقات قائم تھے جو بالآخر شادی کے بندھن میں بدل گئے، جمائمہ اور کیمرون کی شادی کی خبر سب سے پہلے ان کی بھابھی جمائمہ جونز یعنی ان کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جنہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تقریب کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کرتے ہوئے جمائمہ اور کیمرون کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد دی تھی اور اس دن کو ایک یادگار اور خوشگوار دن قرار دیا تھا۔
اب خود جمائمہ گولڈ اسمتھ کی جانب سے تصویری کیپشنز اور کیروسل شیئر کرنے کے بعد دنیا بھر سے مداح اور شوبز شخصیات انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں، برطانیہ اور بین الاقوامی میڈیا میں جمائمہ اور کیمرون اورائلی کی اس نئی شروعات کو بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔
خیال رہے کہ یہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی زندگی کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے پہلی شادی کی تھی جو 1995ء سے 2004ء تک یعنی 9 سال قائم رہنے کے بعد طلاق پر ختم ہوئی تھی، عمران خان اور جمائمہ گولڈ اسمتھ کے دو بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ہیں۔
