MCB بینک کا ریوو الیکٹرک اسکوٹرز کے لیے آسان اقساطی ادائیگی کا منصوبہ متعارف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایم سی بی بینک نے ریوو الیکٹرک اسکوٹرز کی خریداری کے لیے آسان اقساطی منصوبہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت ایم سی بی ویزا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز صفر فیصد مارک اپ پر 12 ماہ تک کی اقساط میں الیکٹرک اسکوٹر خرید سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بینک کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ آفر 31 دسمبر 2026 تک دستیاب رہے گا۔ اس اسکیم کے تحت صارفین اسکوٹر کی قیمت ماہانہ اقساط میں ادا کرسکیں گے۔
تاہم صفر فیصد مارک اپ کے باوجود صارفین کو بینک کے قابلِ اطلاق شیڈول آف چارجز کے مطابق ایک مرتبہ کی پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ادا کرنا ہوگی۔
ایسے صارفین جو ادائیگی کے لیے زیادہ طویل مدت چاہتے ہیں، ان کے لیے 36 ماہ تک کے اقساطی منصوبے بھی دستیاب ہیں، جن پر رعایتی مارک اپ ریٹس لاگو ہوں گے۔

بینک کے مطابق اس آفر کا مقصد لچکدار ادائیگی کے اختیارات کے ذریعے الیکٹرک اسکوٹرز کو صارفین کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانا اور ملک میں الیکٹرک موبیلیٹی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
صارفین اقساطی منصوبوں، قابلِ اطلاق فیس، شرائط و ضوابط اور دیگر تفصیلات کے لیے ایم سی بی بینک کی ہیلپ لائن 111-000-622 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
