ایڈیشنل سیشن جج کے مبینہ لاپتہ ہونے کے خلاف بلوچستان بار کونسل کا صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ

جج کے لاپتہ ہونے پر وکلا برادری میں شدید بے چینی، واقعے کی فوری تحقیقات اور جج کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان بار کونسل کا عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا بلوچستان بار کونسل نے ایڈیشنل سیشن جج کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے واقعے کے خلاف آج صوبے بھر میں تمام عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان رئء بلوچستان بار کونسل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کے مبینہ لاپتہ ہونے کے معاملے پر وکلا میں تشویش پائی جاتی ہے، جس کے باعث احتجاجا آج عدالتوں میں وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ * بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے مبینہ لاپتہ ہونے کے معاملے کی فوری تحقیقات کرکے انہیں بازیاب کرایا جائے اور واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert