کسی کو سرکاری ملازمتیں فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے مدد لی جا رہی ہے، ایوان میں خطاب


بدعنوانی یا ملازمتوں کی فروخت کے ٹھوس شواہد پیش کیے جائیں تو فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے
کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی اجلاس کے موقع پرکہا ہے کہ کسی کو سرکاری ملازمتیں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بھرتیوں کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ اگر کسی کے پاس سرکاری ملازمتوں کی فروخت سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں تو وہ پیش کرے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل میں مصنوعی ذہانت سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں کے معاملے میں شفافیت کو یقینی بنانے اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے لیے متعلقہ شواہد سامنے لانا ضروری ہے۔

WhatsApp
Get Alert