بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں الگ الگ طبی معائنہ، ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔
جنگ ‘‘ نےجیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل آئی تھی جس میں ڈاکٹر عارف خان اور ڈاکٹر محمد علی شامل تھے۔ڈاکٹرز کے ہمراہ پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا۔میڈیکل ٹیم نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی اور بانی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ ڈاکٹرز نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا، فالو اپ کے دوران دونوں کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔

WhatsApp
Get Alert