ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) متھدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سینیٹر میاں عتیق کو راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں دائر ایک مقدمے میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے .

بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور ساتھیوں کے خلاف جون 2021ء میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ، راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں درج مقدمے میں میاں عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے ، اور سابق سینیٹر اس مقدمے میں اشتہاری ہیں ، جس کی بناء پر لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا .

. .

متعلقہ خبریں