’ایک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ‘ ترکیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کر دی

ترکی (قدرت روزنامہ)ترک پارلیمنٹ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔ پارلیمنٹ میں معاہدے کے حق میں 279 اور مخالفت میں 119 ووٹ ڈالے گئے۔

ترک پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔ ترک پارلیمنٹ میں معاہدے کے حق میں دو سو اناسی اور مخالفت میں ایک سو انیس ووٹ ڈالے گئے، مجموعی طور پر تین سو اٹھانوے ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ تینوں ملکوں پر حملہ تصور ہو گا۔

شام

شام مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور کر رہا ہے۔ شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، شام خطے کی سلامتی کا اہم حصہ ہے، امن و استحکام کیلیے ہر مشترکہ کوشش کی حمایت کرے گا۔

بحرین میں منامہ ڈائیلاگ کے دوران شامہ وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا کہ خطے کو پہلے سے زیادہ مشترکہ دفاعی نظام کی ضرورت ہے، یمن کی خودمختاری اور امن بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے دو سال سے بھی کم عرصے میں شام پر ہزار سے زیادہ حملے کیے جن میں درجنوں افراد مارے گئے۔

اسعد الشیبانی نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی فورسز ماضی کے معاہدے پر عمل کر کے سابقہ پوزیشن پر واپس جائے، گولان کی پہاڑیاں شام کا حصہ ہیں، اس حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد واضح ہے۔

WhatsApp
Get Alert