مستونگ: قومی شاہراہ N-25 پر فتنہ الہندستان کا بارود بھری گاڑی سے حملہ ناکام، تین دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) مستونگ۔ قومی شاہراہ 25-N پر کنڈو اپوسٹ پر دہشتگردوں کا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ ناکام، ناظم سکیورٹی سٹونی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک، دھماکے ا میں دو شہری شہید، متعدد افراد زخمی۔
ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ 25-N پر فتنہ الہندستان کے دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
دھماکے کے نتیجے میں قریبی مقامی مکانات اور ایک مسجد کو نقصان پہنچا، جبکہ افسوسناک واقعے میں دو شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے شہید ہونے والے شہریوں میں کلیم اللہ ولد عبداللہ اور بی بی لائبہ دختردل مراد شامل ہیں جبکہ تین ایف سی اہلکار بھی زخمی ہو گئے زخمی ہونے والے مقامی شہریوں میں عبدالحق ولد نور محمد، عمر 63 سال، محمد اکرام ولد سید محمد، عمر 21 سال، محمد رمضان ولد گل محمد عمر 35 سال، محمد سنان ولد محمد رمضان عمر 33 سال، ثانیہ دختر امیر احمد عمر 21 سال، منزه دختر محمد رمضان عمر 23 سال، بی بی حسینہ دختر جمعہ خان عمر 25 سال، زاہدہ دختر عبد القادر عمر 45 سال، فائزہ گل دختر امیر احمد عمر 18 سال، شاہینہ دختر عبدالحق عمر 35 سال، شہلیزہ دختر سید محمد 12 سال، معراج دختر عبدالحق عمر 22 سال اور چھتیس سالہ بی بی سیدہ زوجہ سید محمد شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے متعلقہ طبی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔
اس بزدلانہ حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ ان دہشتگردوں کا بلوچستان کی عوام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا بڑا حملہ کرنے کے عزائم کو ناکام بنایا۔ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert