پاک آئی ڈی میں زیرِ عمل درخواست کب منسوخ ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل ڈیجیٹل ڈیٹابیس اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی میں زیرِ عمل درخواست کی منسوخی کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی میں زیرِ عمل درخواست اُس وقت منسوخ کروائی جا سکتی ہے جب اسے جمع نہ کروایا ہو یا کیس آفیسر درخواست واپس بھیج دے۔

بیان میں کہا گیا کہ درخواست جمع کروانے کے بعد اگر شہری اس پر مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے تو فیس جمع نہ کروائیں، درخواست 10 دن بعد خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔

درخواست نادرا دفتر میں جمع کروائی ہو یا پاک آئی ڈی کے ذریعے، کسی بھی قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں، ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد آپ کی درخواست کسی فیس کے بغیر ’ایگزیکٹو کیٹیگری‘ میں دوبارہ جمع کر لی جائے گی۔

اگر آپ نے پاک آئی ڈی کے ذریعے نائکوپ یا پی او سی کی درخواست جمع کروائی ہے اور کسی ایسے ملک میں ہیں جہاں نادرا سینٹر نہیں ہے تو complaints.nadra.gov.pk پر اپنی شکایت درج کروائیں۔

ضروری کارروائی کے بعد پاک آئی ڈی پر ’درخواستیں‘ کے سیکشن میں نئی درخواست ظاہر ہو جائے گی جس پر ’ایگزیکٹو کیٹیگری‘ میں کسی فیس کے بغیر پراسیسنگ ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert