نوشکی میں مہاجرین کی گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی


نوشکی (قدرت روزنامہ)نوشکی کے علاقے کیشنگی میں گزشتہ شب مہاجرین کو لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد افغان مہاجرین بتائے جاتے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔تاہم فائرنگ کے واقعے کی وجوہات، حملہ آوروں کی شناخت اور زخمیوں کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

WhatsApp
Get Alert