پاکستان میں نئے صوبوں کا معاملہ زیربحث

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں نے اتفاق کیا کہ تمام سیاسی و آئینی معاملات کا مل بیٹھ کر حل نکالا جائے گا۔
ایکس پر ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں گفتگو ہوئی کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات۔
ملاقات میں موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی
ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا
تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔ ملاقات کے دوران گفتگو
پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کیں گئیں۔
تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔ ملاقات میں اتفاق
۔۔۔۔۔— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 19, 2026
ملاقات میں کہا گیا کہ پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئی تھیں۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔
یاد رہے اس سے قبل 14نومبر کو بھی صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور میں ماڈل ٹاون میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد ہوئی تھی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پُرتپاک استقبال کیا تھا۔ اس ملاقات میں بھی ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔
اس وقت کی ملاقات کے مطابق وزیراعظم نے صدر پاکستان کو اپنے دورہء ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں اپنے شرکت کے بارے میں بتایا۔ ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
ماڈل ٹاأن ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناللہ، اور ممبر قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔
