صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، معاملات کا حل مشاورت سے نکالنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
صدر اور وزیراعظم نے تمام معاملات کا حل مشاورت سے نکالنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ کہا گیا کہ گزشتہ آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں۔
ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں صوبوں کے حوالے سے گفتگو کا ذکر نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی پیپلزپارٹی ذرائع کی جانب سے کچھ بتایا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف ایوان صدر میں زرداری سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے ہیں۔
