کے پی پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس کی استقامت اور قربانیوں پر فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کا دورہ کیا اس دوران انہیں سیکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات پربریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر فرنٹ لائن فورس ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
علاوہ ازیں عاصم منیر نے یادگار شہدا پرحاضری دی پھول رکھے اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
