چونیاں: زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، بیٹی کیخلاف مقدمہ درج


چونیاں(قدرت روزنامہ)چونیاں میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں قاسم علی، ان کی اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں، درج ایف آئی آر میں قاسم علی کی بیٹی پر کھیر میں زہریلی گولیاں ملانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 22 اکتوبر کو زہریلی کھیر کھانے کے بعد خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی، جن میں سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert