یو اے ای میں حکومتی سروسز کیلئے اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ‘ کا اعلان


متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں حکومتی سروسز کے لیے اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ ‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امارتی حکام کے مطابق مارچ 2027 سے ’میرہ‘ سرکاری سروسز فراہم کرے گا، پاسپورٹ، ورک پرمٹ، ہیلتھ اور تعلیم سمیت تمام سہولتیں ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کے اسکول ریکارڈ اور مریض ڈاکٹرز سے رابطہ بذریعہ ’ میرہ‘ کر سکیں گے، نیا اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ‘ اردو سمیت متعدد زبانوں میں خدمات فراہم کرے گا۔

WhatsApp
Get Alert