فی الحال ایسا لگ رہا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ 2029 تک ملتوی کرنے تجویز مسترد کردی گئی ہے، حامد میر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر اور سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ فی الحال ایسا لگ رہا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ 2029 تک ملتوی کرنے تجویز مسترد کردی گئی ہے، خواجہ آصف کے بیان کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ نئے صوبوں اور ریفرنڈم کو چند ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ فی الحال ایسا لگ رہا ہے وہ جو حکومت کو تجویز دی گئی تھی کہ نئے صوبوں کا معاملہ 2029 تک ملتوی کردیں، 2029 کے بعد دیکھیں گے کہ نئے صوبے اگر بنانے ہیں تو کیسے بنانے ہیں، لگتا یہ ہے اس تجویز کو زیادہ اہمیت اور توجہ نہیں ملی، وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان کو سامنے رکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ اور ریفرنڈم اگلے چند ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اتنی جلدی کیا ہے؟
نئے صوبوں کے معاملے میں پی ٹی آئی کے لئے ایک موقع پیدا ہوا ہے، اسی لئے علی ظفر ، ریاض فتیانہ دیگر یہ کہتے ہیں کہ ہم نئے صوبوں کے حامی ہیئں، ہمارا منشور بھی یہی کہتا ہے۔
لیکن ابھی تک پی ٹی آئی لیڈرشپ محتاط ہے وہ چاہتے ہیں کہ بانی عمران خان سے ملاقات کا موقع ملے اور وہ عمران خان کو قائل کریں۔ اس وقت پیپلزپارٹی کے ووٹوں سے شہبازشریف کی حکومت قائم ہے، اگر کوئی حکومت اور پی ٹی آئی کی ڈیل ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں عمران خان اور قیدیوں کو ریلیف ملے گا۔
