سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان 2 روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اہم مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔

’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے سیاسی اور عسکری وفود شرکت کریں گے، سعودی عرب کی جانب سے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور وزیر دفاع خالد بن سلمان کی شرکت متوقع ہے، ترکیہ کی جانب سے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گولر کی شرکت متوقع ہے۔

پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اعلیٰ عسکری حکام مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

مفتی اویس گرفتاری کیس؛میرے والد جج تھے، ان کی عدالت میں فیصلے سے قبل ایک ملزم بھاگ گیا، ملزم بھاگ کر کچہری کے باہر روڈ پر گیا تو ٹرک نے ٹکر مار دی، جج ابوالحسنات
اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ، علاقائی سلامتی کی صورت حال، مشترکہ دفاعی حکمت عملی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں ہونے والے یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام اور تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیئے جا رہے ہیں۔

پاکستان سٹرٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، کمیٹی کے اجلاس سے پہلے اسلام آباد میں ابتدائی اجلاس ہوچکے ہیں۔

سرگودھا جانیوالے تمام راستے بند ،کیا آج جے یو آئی کی کانفرنس ،جلسہ ہو گا ؟ ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا
کمیٹی کے اجلاس سے قبل تمام ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے، سٹرٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے دو اجلاس ہوچکے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert