گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کی مایوں پر ڈانس کرتے ویڈیو منظر عام پر

(قدرت روزنامہ) شوبز سٹارز اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہی رہتی ہیں حال ہی میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کی مایوں پر ڈانس ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں . گلوکارہ آئمہ بیگ کے انسٹاگرام کاؤنٹ اسٹوری پر بھی بہن کومل بیگ کی مایوں کی تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے .

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں بہن کی مایوں کی تقریب کے لیے گھر میں دیگر لڑکیوں کے ہمراہ مختلف گانوں پر ڈانس کرتے اور انجوائے کرتے دیکھاجاسکتا ہے . ویڈیوز میں آئمہ بیگ بہن کو ابٹن لگاتے اور ڈانس کرتے نظر آ رہی ہیں . ایک اور ویڈیو میں آئمہ بیگ کو تمام دوستوں اور کزنز کی جانب سے زبردستی ابٹن لگاتے بھی دیکھاجاسکتا ہے . ذہن نشین رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کا نکاح گزشتہ سال سلیم کے ساتھ ہوا تھا . . .

متعلقہ خبریں