گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے اہم شاہراہوں پر چلنے پر پابندی عائد تمام کمرشل گاڑیوں میں سے گیس سلنڈر ہٹانے کا بھی حکم دیدیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)موٹروے پولیس نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے اہم شاہراہوں پر چلنے پر پابندی عائد کر دی . اس کے علاوہ تمام کمرشل گاڑیوں میں سے گیس سلنڈر ہٹانے کا بھی حکم دیدیا گیا .

گاڑیوں میں سی این جی کیساتھ ساتھ ایل پی جی سلنڈر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے . حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گیس سلنڈر نہ اتارنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی . آئی جی موٹرویز کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، غیر قانونی اقدامات سے انسانی زندگیوں کو دا ئوپر نہیں لگایا جا سکتا . . .

متعلقہ خبریں