پاکستان

ہم گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے بالکل تیار ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہیں،سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہر دوسرے دن ایک نیا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت پے در پے ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ختم ہی ہوجائے۔
ہمارے کسی ایک وزیر پر کرپشن کا کیس نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بے پناہ کوششیں کی گئیں، ہمارے کسی ایک وزیر پر کرپشن کا کیس نہیں ہے، سولر کا ایک اسکینڈل ہے جس پر تحقیقات ہونی چاہئیے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے دور میں جو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ہوا وہ سندھ حکومت نے کیا، سندھ میں 2 صحافیوں کا قتل ہوا اور سیاستدانوں پر مقدمات درج ہو رہے ہیں۔
گرینڈ ڈائیلاگ تو وہ کریں جو عوام کا مینڈٹ لے کر آئیں
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ گرینڈ ڈائیلاگ تو وہ کریں جو عوام کا مینڈٹ لے کر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت میں آنے والے گرینڈ ڈائیلاگ کیا کریں گے۔

متعلقہ خبریں