ملک بھر میں سیلاب و شدید بارشوں سے 300سے زائد ہلاکتیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اس وقت ملک میں مجموعی طور پر 300سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں این ڈی ایم اے و پی ڈی ایم اے یہ کوئی اچھے نام

تو نہیں ہے یہ ناکام ادارے ہیں ان خیالات کااظہار طاہر بزنجو نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ٹویٹر) پر اپنے ایک ویڈیو پیغا م میں کہا ہے کہ اس وقت مجموعی طور پر پورے ملک میں طوفانی بارشوں سے 3سو سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں میں وفاق سے پرزور مطالبہ کرتاہوں کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور یہاں پر جو زمینداروں پر زرعی قرضے ہیں ان کی وصولی کو موخر کردیا جائے اور ان متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر معاوضہ ادا کی جائے اور ان کی مدد کی جائے اور جن کے پیارے اب اس دنیا میں نہیں رہے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے اور سب سے بڑی بات ہے کہ جو این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے ہے یہ کوئی اچھے نام تو نہیں ہے یہ تھکے ہوئے ادارے ہیں میری گزارش ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت کو اس بات کو یقین بنایا جائے کہ امدادی سامان اصل مستحقین تک پہنچائیں۔ ماہرین محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگست میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم محمد شہباز شریف بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جھل مگسی پہنچ گئے وزیراعظم محمد شہباز شریف بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جھل مگسی پہنچ گئے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ اور متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم کی روانگی موسم کی خرابی کے باعث موخر ہو گئی تھی وفاقی وزراء مولانا واسع، محمد ہاشم نوتیزئی، خالد مگسی،مولانا عبدالغفور حیدری،سید فہد حسین،چیئرمین پی ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جیکب آباد ائیر بیس آمد،ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلوچستان کے بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوئے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز سریف

خصوصی جہاز کے ذریعے جیکب آباد کے شہباز ائیر بیس پہنچے جہاں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری،طارق مگسی،چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر نے انکا استقبال کیااین ڈی ایم اے کے حکام، چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، اسکے بعد وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلوچستان کے بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

6 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

6 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

7 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

8 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

8 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

8 hours ago