مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل ،کن کن شہروں میں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے چار روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی پر الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں آج داخل ہو گاجس کے باعث 14 ستمبر تک لاہور، راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا اور فیصل میں بارش کا امکان ہے۔مری اٹک ،چکوال ،سیالکوٹ،نارووال، گجرات ،میانوالی،خوشاب،حافظ آباد،منڈی بہائوالدین اور جھنگ میں بارش کا امکان ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے اے کے مطابق13 اور 14 ستمبر کے دوران بھکر،لیہ،ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،14 ستمبر تک وقفے وقفے اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں،ضروری مشینری/ ڈی واٹرنگ سیٹ اور عملہ نکاسی آب کے لیے ہمہ وقت تیار رہے، کسی بھی مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

9 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

9 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

10 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

11 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

11 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

11 hours ago