پاکستان روس سے تجارت میں اضافے کا خواہش مند ہے، کامران ٹیسوری

کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان روس سے تجارت میں اضافہ کا خواہش مند ہے . تفصیلات کے مطابق گونررسندھ کامران خان ٹیسوری سے روس کے قونصل جنرل آندرے فیڈروف کی ملاقات ہوئی ہے .

ملاقات کے دوران دوطرفہ اقتصادی تعلقات ، صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سیلاب متاثرین کی بجالی ،تجارتی وفود کے تبادلہ اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا .
گورنر سندھ نے کہا کہ پاک روس تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں اور روس کی سرمایہ کاری سے صوبہ میں روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا . انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حب کراچی میں مختلف شعبوں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں، روس کے سرمایہ کار صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں .
اس سے قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہاکی لیجنڈ اصلاح الدین سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی . ملاقات کے دوران صوبہ میں ہاکی کے فروغ ،کالج کی سطح پر طالب علموں کی ہاکی کی جانب راغب کرنے اس ضمن میں موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا .
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اولمپین اصلاح الدین پوری قوم فخر ہیں اور پنالٹی کارنرز پر ان کے ڈیشز سے مخالف ٹیمیں حیران رہ جاتی تھیں . انہوں نے اصلاح الدین کی بطور کھلاڑی، کپتان اور کوچ کارکردگی کو سراہا جبکہ اصلاح الدین نے اپنی کتاب ڈہش بھی گورنر سندھ کو پیش کی .

. .

متعلقہ خبریں