کیا آپ کو معلوم ہے کہ کرنسی نوٹ کے اوپر یہ نمبر کیوں ہوتے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرنسی نوٹ تو ہم سب ہی دیکھتے ہیں ، کچھ لوگوں کے پاس بہت زیادہ تو کچھ لوگوں کے پاس کچھ کم ہوتے ہیں، کچھ لوگ تو ہر وقت ہی نوٹ ہاتھ میں رکھتے ہیں، ان کو دیکھتے ہیں، خرچ کرتے ہیں، لین دین وغیرہ کرتے ہیں مگر کبھی کسی نے غور سے دیکھا ہے کہ کرنسی نوٹ پر سیدھے ہاتھ کی طرف اوپر اور بائیں ہاتھ کی جانب نیچے کچھ نمبر درج ہوتے ہیں۔ بس پیسے حاصل کرنے سے مقصد رکھتے ہیں، کبھی یہ جاننے کی کوشش کی کہ یہ نمبر کیوں ہوتے ہیں؟

وجہ: کرنسی نوٹ کے اوپر موجود نمبر نوٹ کی ایک سیریز ہوتی ہے، جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایک وقت میں بہت سارے نوٹ چھاپے جاتے ہیں، ہر نوٹ دوسرے سے الگ رکھنے کے لئے سیریز لگائی جاتی ہے تاکہ یہ اندازہ رہے کہ کتنے نوٹ چھاپے جا چکے ہیں۔ اور اگر ان میں سے ایک بھی نوٹ غائب ہو جاتا ہے تو یہ نوٹ پر موجود سیریز آسانی سے بتا دیتی ہے، جس ک بعد اس نمبر کے نوٹ کا اجراع بند کردیا جاتا ہے۔